میاں محمد ندیم جمعہ 27 فروری 2026 17:09
تہران،ماسکو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 فروری ۔2026 ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری ‘ایران اور روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے خاتمے پر زوردیتے ہوئے بات چیت سے مسائل حل کرنے پر زوردیا ہے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹفین دوجارک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی قانون، خصوصا بین الاقوامی انسانی قانون کی مکمل پاسداری کریں.
(جاری ہے)
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جاری کشیدگی کے دوران شہریوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے
اقوام متحدہ نے دونوں فریقین سے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل بھی کی ہے تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے. ادھرایران اور روس نے دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات کے حل کے لئے مذاکرات میں سہولت کاری کی پیشکش کر دی ہے غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ مناسب ہے افغانستان اور پاکستان اختلافات کو بات چیت سے حل کریں، پاکستان افغانستان بات چیت میں ایران سہولت اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد کو تیار ہے.
عباس عراقچی نے کہا کہ ماہِ مبارک رمضان ضبط نفس اورعالمِ اسلام میں یکجہتی کے فروغ کا مہینہ ہے، مناسب ہے کہ
افغانستان اور پاکستان اختلافات کو حسن ہمسائیگی اور مکالمے سے حل کریں دوسری جانب روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان فوری طورپر ایک دوسرے کے خلاف حملے روکیں اور دونوں ممالک اختلافات کو بات چیت سے حل کریں.
روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا درخواست کی گئی تو
پاکستان اور افغانستان کے لیے ثالثی پرغور کیا جاسکتا ہے روسی وزارتِ خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر سرحد پار حملے بند کریں اور اپنے اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کریں. بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کشیدگی کم کریں اور سفارتی راستہ اختیار کریں، روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان اور افغانستان تحمل سے کام لیں اور مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں روسی وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ اگر دونوں فریق درخواست کریں تو روس پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی فراہم کرنے پر غور کرے گا.
آپریشن غضب للحق سے متعلق تازہ ترین معلومات
Facebook Twitter Google + Share on Whatsapp
Comments
No comments yet
Be the first to share your thoughts